ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں /   آندھراپردیش کے وجے واڑا میں بہووں نے پیسے لے کر گھر سے نکالا، بھیک مانگ کر لکھ پتی بن گئی ساس

  آندھراپردیش کے وجے واڑا میں بہووں نے پیسے لے کر گھر سے نکالا، بھیک مانگ کر لکھ پتی بن گئی ساس

Tue, 06 Nov 2018 18:54:56  SO Admin   S.O. News Service

وجے واڑاہ6 نومبر (ایس او نیوز؍ایجنیسی)  آندھراپردیش میں ایک دلچسپ خبر سامنے آئی ہے۔ ریاست کے نالگونڈا کے مریلگوڈا علاقہ میں ایک بھکاری کے پاس سے لاکھوں روپئے برآمد ہوئے ہیں۔ اسے دیکھ کر پولیس بھی حیرت زدہ ہے۔ خبر کے مطابق، اس بزرگ خاتون کو اس کے گھر والوں نے چھوڑ دیا تھا جس کے بعد مجبور ہو کر اسے بھیک مانگ کر اپنا گزارا کرنا پڑا۔

پولیس نے بھکاریوں پر چھاپے کے دوران خاتون کی تلاشی لی۔ اس کے بعد پولیس کو یہ رقم ملی۔ بزرگ خاتون نے بتایا کہ اس نے بھیک مانگ کر اپنی کمائی بچائی جس کے بعد کافی پیسے جمع ہوگئے تھے۔ پولیس نے پوچھ گچھ کے بعد پیسے کو خاتون کے بینک میں جمع کرا دئے ہیں۔

ملی اطلاعات کے مطابق پیما نامہ خاتون کے دو بیٹے ہیں۔ شوہر کی موت کے بعد وہ اپنے بیٹے پر منحصر ہو گئی تھی۔ ان کے پاس کچھ زمین تھی جسے بیچنے کےبعد انہیں دو لاکھ روپیے ملے۔ خاتون نے ایک لاکھ اپنے پاس رکھ لیا اور ایک لاکھ اپنے بچوں کو دے دیا تھا۔ ایک بیٹے کی موت اور دوسرے بیٹے کے بھاگ جانے کے بعد بہووں نے خاتون کو شدید پریشان کرنا شروع کر دیا جس کے بعد مجبور ہو کر اسے گھر چھوڑنا پڑا۔ وہ سات سال سے خاندان سے دور بھیک مانگ کر گزارا کر رہی تھی۔

پولیس کی ریڈ کے دوران تھیلوں میں پیسے ملے۔ نوٹوں کی گنتی کے دوران پتہ چلا کہ خاتون کے پاس تقریباََ ڈھائی لاکھ روپئے ہیں اور ساتھ ہی تھوڑے سے زیور بھی ملے۔ اس میں سونے کی چین اور چاندی شامل ہے۔


Share: